ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطی میں دیرپا امن ممکن نہیں ہے، کشمیر اور فلسطین کے عوام دہائیوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورت حال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں تنازعات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطی میں دیرپا امن ممکن نہیں ہے، کشمیر اور فلسطین کے عوام دہائیوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بات چیت سے مسائل کا حل ڈھونڈنے پر زور دیتا آیا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے رہنماں سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقاتوں سےاتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو فروغ دیا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024