پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محروم معیشت طبقے کی نمائندگی کرتا ہوں، حقوق دلا کر دم لوں گا۔ پنجاب مثبت سمت میں پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ جنوبی پنجاب سمیت ہر چھوٹے بڑے شہر کے مسائل پر نظر ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کریں گے۔ معاشی مسائل کے باوجود بجٹ میں ہر ضلع کیلئے ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں۔ ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کریں گے۔ 100 روز مکمل ہونے پر حقیقی فلاحی پلان سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالات دن بدن بہتری کی جانب جا رہے ہیں، اچھا وقت جلد آئے گا۔ ہر کام میرٹ پرہوگا، کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024