پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی والدہ 2 سال کے بعد گھر آگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ماورا نے اپنی والدہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں 2 سال سے اپنی والدہ کے گھر آنے کا انتظار کر رہی تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ اب میری والدہ یہاں ہیں، کیا ہم اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ میری ماما ماشااللہ کتنی خوبصورت ہیں؟دوسری جانب اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ دو سال سے ان کی والدہ کہاں تھیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024