نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس

لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کیلئے دائردرخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ہے۔عدالت کی درخواست کو اس نوعیت کی دیگردرخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواستگزارکا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا تقرر90روز کیلئے عمل میں لایا گیا،90 روزگزر جانے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔درخواستگزارنے استدعا کی عدالت نگران پنجاب حکومت کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔