بنگلہ دیش کیخلاف ورام اپ میچ میں فہیم اشرف کی دھواں دار اننگز، اہلخانہ خوشی سے نہال
لاہور(آئی این پی)بنگلا دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف کی دھواں دار اننگز پر ان کے اہلخانہ بھی خوش ہیں، بلے باز کے والد بیٹے کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف منی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں فہیم اشرف کی پرفارمنس کی دھوم مچ گئی۔ نوجوان کرکٹر کی برق رفتار اننگز پر اہلخانہ بھی مسرور ہیں۔ فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا گلی محلے کی کرکٹ کھیل کر اس مقام پر پہنچا، اللہ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ بلے باز کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم کو بچپن سے کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ فہیم اشرف کے اہلخانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں بھارت کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا تو وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔