مومنہ فاﺅنڈیشن کا ایک ایک پیسہ مستحق بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ ہوتا ہے: طیبہ ضیاءچیمہ
نیو یارک (پ ر) مومنہ چیمہ فاﺅنڈیشن کا ایک ایک پیسہ مستحق بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ ہوتا ہے ، خاندان کے سب لوگ رضاکارانہ کام کرتے ہیں۔ اپنی جیب سے خرچ کرتے ہیں۔ ورنہ جتنے بھی فلاحی ادارے ہیں ان میں ورکروں کی تنخواہوں سے ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور گاڑی کا پٹرول تقریبات وغیرہ کے اخراجات فنڈز سے خرچ کئے جاتے ہیں۔ میں خودپاکستان رہ کر کام کرتی ہوں۔ صحافی ہونے کی وجہ سے رفاہی و فلاحی اداروں کے اندرونی حالات سے بھی با خبر ہوں۔ یہ بات طیبہ ضیا چیمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔