بھارت نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں 45رنز سے شکست دیدی

29 مئی 2017
بھارت نے نیوزی لینڈ کو وارم اپ میچ میں 45رنز سے شکست دیدی

لندن (سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 45رنز سے ہرادیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 38.4اوورز میں 189رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ بھارت نے 26اوورز میں تین وکٹوں پر 129رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔ بھارت کو 26اوورز میں 85رنز کا ہدف دیا گیا اور 45رنز سے کامیاب قرار دیا گیا ۔