گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 10 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
لاہور (نیوزرپورٹر) سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ٹیمیں سحری اور افطار کے اوقات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئی نادرن گیس کمپنی نے بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ایس این جی پی ایل نے ایگز یکٹو انجینئرز پر مشتمل ٹیموں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ ٹیمیں سحری اور افطاری کے اوقات میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔