اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، فوجی چوکی تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
غزہ(شِنہوا)اسرائیلی جنگی طیاروںکی غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے گئے جس میں ایک فوجی چوکی کونشانہ بنایا گیا لیکن کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فوجی چوکی کو فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد ایک دھماکہ سنا گیا۔فضائی حملوں میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔قبل ازیں اسرائیل ریڈیو نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹ کے جنوبی اسرائیلی قصبے سدیروت کے قریب گرنے کے بعد جنوبی اسرائیل میں سائرن بجائے گئے۔ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی کے زخمی ہونے یا کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ غزہ میں کسی نے بھی راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔