پچنند کے رہائشی لئیق احمد دانش کے خلاف مذہبی انتشار پھیلانے کا مقدمہ درج
تلہ گنگ(نامہ نگار ) اے ایس آئی مدثر کے استغا ثہ پر پولیس نے پچنند کے رہائشی لئیق احمد دانش مسلک اہلسنت بریلوی کے خلاف مذہبی انتشار پھیلا نے کا مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر کے مطابق لئیق احمد دانش علاقہ میں مذہبی انتشار پھیلانے میں مصروف ہے اور اس بابت اس کی فیس بک آئی ڈی پر اس قسم کی تصاویر اور پوسٹیں موجود ہیں ملزم نے شارع عام پر دیوبندی فرقہ اور مفتی نعیم کے متعلق توہین آمیز تقریر کر کے مذہبی انتشار پھیلایا اور دیگر مسالک کو بد نام کرنے کر کے جرم کا ارتکاب کیا ۔