راولپنڈی پولیس کے شہدا ء اور غازی ہمارا فخر ہیں،سی پی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی، سی پی او نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی،سی پی او نے شہید اسماعیل کے بچوں سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول،ایس پی پوٹھوہار اور دیگر افسران بھِی سی پی او کے ہمراہ تھے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھا کہ راولپنڈی پولیس کے شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیںآپ کا اور ہمارا دکھ سانجھا ہے، ہم اس غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، شہید کے بچوں کے ہم وارث ہیں، آپ ہماری اپنی فیملی کی طرح ہیں، شہدائے پولیس اس معاشرہ کے محسن ہیں جو شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے، شہید اسماعیل رئوف کے گھر حاضری کے بعد سی پی او نے بی بی ایچ ہسپتال جاکر کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی۔