کلرسیداں سے نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی کورونا سے صحتیاب
کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی اپنے بچوں کے ہمراہ اللہ کے فضل وکرم سے کورونا سے صحتیاب ہو گئے یہ سب چوبیس ایام اپنے ہی گھر پر آئیسولیشن میں رہے ان کے فرزند کو کورونا ہوا پھر چند ایام بعد اکرام الحق قریشی اور ان کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آنے پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی شاہ نے انہیں اپنے ہی گھر میں آئیسولیشن کی اجازت دے دی جس کے بعد دوبارہ سمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں سے تمام کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر کلیئر کر دیا گیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں مسلسل رابطہ رکھنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی،محمود شوکت بھٹی،افتخار احمد وارثی،کرنل شبیر اعوان کے علاؤہ روزنامہ نوائے وقت کے سرکولیشن منیجر راجہ محمد حنیف ،محمد زبیر کیانی ،سردار سلطان سکندر ،چوہدری محمد اخلاق،شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیر اسلم،صحافی جاویداقبال،صغیر بھولا اور حکیم طاہر عباس کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان سے رابطے میں رہے ۔