نبی کریمؐ کا پورے خلوص کے ساتھ اتباع کیا جائے: عبدالقدیر اعوان
ڈیر ہ غازی خان (بیورو رپورٹ)اُمتی ہونے کا حق یہ ہے کہ نبی کریم ؐ کا پورے خلوص کے ساتھ اتباع کیا جائے ۔آپ ؐ رمضان المبارک کے
انتظار میں ایک ایک دن گن کر گزارتے ۔رمضان المبارک کا نصیب ہونا اس کا مقصد بھی تعمیل حکم ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کیا ۔