مسلم لیگ (ن) متحد و منظم جماعت ہے ‘ عصمت انور محسود
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عصمت انور محسود کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) متحد و منظم جماعت ہے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی چیئرمینوں کے نمائندہ اجتماع سے کیا ۔ اس موقع پر بلدیاتی چیئرمینوں نے اپنے اپنے حلقوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے بہت کم فنڈز دیئے گئے ۔ میئر کراچی اور ٹاؤنز چیئرمنز مسلم لیگ (ن) کے علاقوں کے چیئرمینوں کو نظر انداز کررہے ہیں اور ہم اپنی مد دآپ کے تحت علاقے کی عوام کی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان چیئرمینوں نے اپنے مفید مشوروں سے بھی آگاہ کیا ۔ عصمت انور محسود نے کہا کہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمینز ، وائس چیئرمینز و کونسلرز عوام کی