ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے صحافی زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی پاور ہاﺅس چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس رپورٹر جاوید اقبال زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مضروب موٹر سائیکل سوار اپنی اہلیہ کے ساتھ کہیں جارہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے انہیں روک کر چھینا جھپٹی شروع کردی اور مزاحمت کرنے پر ایک گولی پاﺅں میں مار کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مضروب اور ان کی اہلیہ سے موبائل فون، طلائی زیورات اور نقدی بھی چھین کر لے گئے۔
صحافی زخمی