بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا‘ آصف کرمانی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈے سے حکومت کو کچھ نہیں ہو گا ‘ ۔بدھ کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔ کل تک لال حویلی والا (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے منتیں کرتا پھرتا تھا ‘ کچھ لوگ روزگار کی تلاش میںہلکان ہوئے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی بے روزگار ہیں اور بے روزگار ہی رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ بنی گالہ کی چوکھٹ پر ناچنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد و مضبوط ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔