دہشتگردی اور سانحہ بہاولپور نے قوم کو غم زدہ کر دیا: عظیم طارق
لاہور (پ ر) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق اور سیکرٹری جنرل میاں امجد ایڈووکیٹ پنجاب کے صدر اللہ توکل ڈھڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پے در پے واقعات اور سانحہ بہاولپور نے پوری قوم کو غم زدہ کر دیا مناسب طبی سہولیات قریبی ہسپتال میں نہ ہونے کی وجہ سے سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اس المناک واقعہ نے پورے پاکستان کو دکھی کر دیا ہے۔