بدونہر میں گندگی کیوجہ سے شہری پریشان
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی بدونہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ہے نہر کے کنارے واقع آبادیوں کا گندا پانی نہر میں گرنے سے صاف نہری پانی بھی گندا بن گیا ہے بدبو سے نہر سے گزرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گندے پانی کا نکاس کیا جائے۔