پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ عید کے بعد بھی نہ رک سکا
لاہور(خبر نگار) لاہور کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پرپروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ عید الفطر کے بعد بھی نہ رک سکا۔علامہ اقبال ائیرپورٹ پر گذشتہ روزطیاروں کی تعداد میں کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 22 پروازیں منسوخ اور 10 تاخیر کا شکار ہوئیں۔پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانیوالی پرواز پی کے 709 ،پی آئی اے کی مانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 710 ،ازبک ایئر کی تاشقند سے لاہور آنیوالی پرواز 463 ،ازبک ایئر کی لاہور سے تاشقند جانیوالی پرواز 464 ،پی آئی اے کی دوحہ سے آنیوالی پرواز پی کے 290 ،پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی جانیوالی پرواز پی کے 263 ،پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 264 ،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 303 ،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 316 ،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 317 ،پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانیوالی پرواز پی کے 322 ،پی آئی اے کی کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 323 ،پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650 ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 651 ،پی آئی اے کی لاہور سے رحیم یار خان جانیوالی پرواز پی کے 651 ،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 652 ،پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 652 ،ایئربلیو کی جدہ سے لاہور آنیوالی عمرہ پرواز 471 ،ایئربلیو کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 404 ،ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 405 ،ایئربلیو کی لاہور سے شارجہ جانیوالی پرواز 412 ،ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنیوالی پرواز 413 ،پی آئی اے کی لاہور سے اوسلو جانیوالی پرواز پی کے 750 ،پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 ،سری لنکن ایئر کی لاہور سے کولمبو جانیوالی پرواز 186 ،امارات ایئر کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 625 ،،شاہین ایئرکی لاہورسے ریاض جانیوالی پرواز735اوردبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 ایک گھنٹے سے چار گھنٹے لیٹ ہو گئیں۔