پاکستان نے آئی ایس آئی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کی ساکھ کے خلاف میڈیا میں آنے والی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ۔
اسلام آباد میں پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وکی لیکس کی رپورٹس من گھڑت اوربے بنیاد ہیں۔ پاکستان اورپاکستانی عوام سمیت فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گراں قدرقربانیاں دیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ وکی لیکس کی جانب سے من گھڑت رپورٹس سے پاکستانی عوام کی قربانیوں کی ہتک ہوئی۔ پاکستان ہمیشہ ملکی مفاد،اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیتا آیا ہے اورہم اس روایت کو آئندہ بھی لے کرچلیں گے۔ وکی لیکس کے الزامات سے بھرپور رپورٹس کودیرینہ دوست امریکہ سمیت دیگر ممالک نے بھی مسترد اور غیرذمہ دار قراردیا ہے۔