کراچی ایکسپریس کا انجن فیل ٹریک 8 گھنٹے تاخیر کا شکار
کراچی (خبر نگار) لاہور سے کراچی آنے والی کراچی ایکسپریس کا انجن جلال مری کے مقام پر فیل ہو گیا جس کے نتیجے میں پہلے سے 6 گھنٹے تاخیر کا شکار کراچی ایکسپریس مزید 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ کراچی ایکسپریس کیلئے سکھر ڈویژن سے دوسرا انجن منگوایا گی جس کے بعد ٹرین کراچی کیلئے روانہ کر دی گئی۔