پکوان
اسپائسی آملیٹ ٹوسٹ ۔
انڈے تین عدد۔ ڈبل روٹی کے سلائس چار سے چھ عدد۔ نمک حسبِ ذائقہ۔ چکن تکہ ایک عدد۔ہری پیازدو عدد۔ کالی مرچ پسی ہوئی آدھ چائے کا چمچ۔ ہری مرچیں دو سے تین عدد۔ ہرا دھنیا آدھی گٹھی۔میدہ دو کھانے کے چمچ۔ دودھ تین سے چار کھانے کے۔ کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔ ترکیب:چکن تکے کی ہڈی علیحدہ کرکے اس کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ہرا دھنیا ، ہری پیاز اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کرلیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کو تکونے کاٹ کر پلیٹ میں رکھیں اور ان پر دودھ چھڑک دیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر ان میں نمک، کالی مرچ، ہرا مصالحہ اور ہلدی ڈال کر ملا ئیں۔پھر اس میں تھوڑا تھوڑا میدہ چھڑک کر ملالیں اور ریشہ کیا ہوا چکن تکہ ڈال دیں۔ ڈبل روٹی کی سلائسز کو اس میں ڈبو کر رکھتے جائیں۔ فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان سلائسز کو سنہری فرائی کر لیں۔ ٹماٹو کیچپ اور تازہ پھلوں کے جوس کے ساتھ بچوں اور بڑوں دونو ں کے لئے مکمل غذ ا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکن چیز رول
اجزائ:چکن بریسٹ دو سو گرام۔ نمک حسب پسند۔ ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ۔ چیڈر چیز سو گرام۔ پیاز ایک عدد دومیانی۔ کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ۔ مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ سرکہ دو چائے کے چمچ۔ چلی ساس دو چائے کے چمچ۔ سویا سوس دو چائے کے چمچ۔ اجوائن آدھا چائے کا چمچ۔ ہری مرچیں تین سے چار۔ ہرا دھنیا آدھی گٹھی۔ ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد۔ انڈے دو عدد۔ ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت۔ میدہ دو کھانے کے چمچ۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچ۔ آئل۔ حسب ضرورت۔ ترکیب:پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ فرائی کریں-پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں- جب چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک٬ سرکہ٬ سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں- چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس٬ ہرا دھنیا٬ اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کرلیں- اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ٬ اجوائن٬ مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں- چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں- انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں٬ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئل میں سنہری فرائی کرلیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹھا پراٹھا
اجزائ:سفید آٹا ایک کپ۔ میدہ ایک کپ ربڑی ایک پاو¿ قلاقند۔ ایک پاو¿ گلاب (پتیاں) ایک عدد باریک کٹی بادام ، پستے 25گرام گھی 1/4کپ پانی حسبِ ضرورت نمک حسبَ ذائقہ۔ ترکیب:پہلے سفید آٹا اور میدے کو ملا کر اس میں نمک شامل کریں اور پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔اب آٹے کو 10سے15منٹ کے لئے رکھ دیں تا کہ خمیر کا عمل پورا ہوجائے۔اب ایک پےالے میں ربڑے ، قلا قند ،گلاب کی پتیاں اور باریک کٹے بادام ، پستے ڈال کر اچھی طرح سے یک جان کرلیں۔ اب آٹے کی ڈو میں سے پیڑے بنائیں۔ اور ایک ایک کر کے بیلتے جائیں۔ پھر اس پر یہ ربڑی والا آمیزہ ہلکا سا پھیلا کر دوبارہ رول کر کے بیل لیں۔اس کے بعد توے پر ہلکا ہلکا گھی لگا کر اسے سینکتیں جائےں۔جب پراٹھا تےار ہو جائے تو تھوڑا سا ربڑی والا آمیزہ رکھ کر سرو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میوے دار قیمہ
اجزائ۔گوشت آدھا کلو۔ نمک اور مرچ حسب ذائقہ۔ گھی دو چھٹانک۔ لہسن دو تریاں۔ پیاز آدھی گانٹھ۔ ادرک تھوڑا سا۔ دھنیا حسب ضرورت۔ بادام آدھا پاو¿۔ کشمش آدھا پاو¿۔ مونگ پھلی آدھا پاو¿۔ پستہ آدھا پاو¿۔ دہی آدھا پاو¿۔ترکیب:بادام سے چھلکا اتار لیں اور گریاں گھی میں تل لیں اور بعد میں مونگ پھلی، پستہ اور کشمش کو بھی گھی میں تل لیں۔ پھر دیگچی میں گھی کو کڑ کڑائیں اورپیاز کو سرخی مائل رنگ تک بھون لیں۔ پیاز کے بعد تمام مصالحہ بھی بھون لیں۔ پھر بھونے ہوئے پیاز اور مصالحے میں دہی گوشت میوے اور پانی جس میں گوشت گل جائے اور گھاڑا سا شوربا بھی بن جائے، ڈال دیں اور آگ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گھی نظر آنے لگے اور گوشت بھی گل جائے تو اس کو تھوڑا سا اور بھون لیں۔ بھوننے کے بعد میوے دار قورمہ تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پستے کا قورمہ
اجزائ:گوشت آدھا کلو۔ بادام پستے آدھا پاو¿۔ نمک مرچ حسب ذائقہ۔ دھنیا ایک چھٹانک۔ لہسن اور ادرک دو چمچ۔ دہی ایک چھٹانک۔ ترکیب:بادام کی گریاں نکالیے۔ انہیں گرم پانی میں ابال کر ان کے چھلکے الگ کر دیجئے اور ایک برتن میں پانی ڈال کر رکھ لیجئے۔ اب پہلے پیاز لال کر کے نکال لیجئے۔ پھر مصالحہ بھونیں۔ اس کے بعد بھنے ہوئے مصالحے میں دہی اور گوشت ڈال کر بھوننا جاری رکھیے جب آپ دیکھیں کہ گوشت خوب اچھی طرح بھن گیا ہے تو اس میں بادام ڈال دیجئے اور گلنے کے لئے پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جانے پر اسے ایک بار پھر بھونیں اور پھر پتیلی چولہے سے اتار لیجئے۔