ناانصافی کا نظام ملک میں انتشار لیکر آتا ہے: رانا شکیل
بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) صدر تحریک منہاج القرآن بچیانہ رانا شکیل انجم نے کہا ہے کہ نا انصافی کا نظام ملک میں انتشار، خلفشار اورخونریزی لے کر آتا ہے جبکہ عدل وانصاف سے امن بھائی چارہ اور اخوت قائم ہوتی ہے۔ وہ گذشتہ روز بچیانہ میں کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں عدل و انصاف مہنگا ہوجائے اُس معاشرے میں بدامنی سستی ہو جاتی ہے۔ قرآن حکیم رواداری،انصاف اور آزادی کا چارٹر ہے۔قرآن معاملات زندگی میں سچائی اور انصاف کی تعلیم دینے والی عظیم کتاب الٰہی ہے۔ عدل و انصاف کے ذریعے ایک معاشرہ پوری طرح سے پر امن اور فلاحی معاشرہ بن سکتا ہے۔