کویت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے 9لاکھ ڈالر کی امداد جاری
کویت(اے این این)خلیجی ریاست کویت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کے ادارے اونروا کو پناہ گزینوں کیلئے سروسز فراہم کرنے کیلئے 9 لاکھ ڈالر کی امداد جاریکی ہے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے گزشتہ روز بتایا کہ کویتی حکومت کے ایک وفد نے امریکی شہر نیویارک میں اونروا کے عہدیدارون سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے موقع پرکویت کی جانب سے نو لاکھ ڈالر کا امدادی چیک دیا۔خیال رہے کہ اونروا کے ہائی کمشنر پییر کرینپول نے گذشتہ پیر کو ادارے کیلئے نئی فنڈ ریزنگ مہم شروع کرتے ہوئے امداد دینے والے ملکوں سے مزید امداد کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امداد دینے والے ممالک امریکا کی طرف سے روکی گئی 65 ملین ڈالر کی کمی پوری کرنے کے لیے ادارے کی مدد کریں۔