برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مشرقی لندن سے ایک مشبہ شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ شخص کو دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی تیاری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔مشتبہ شخص کو مشرقی لندن کے ایک مکان سے حراست میں لیا گیا۔پولیس نے اعلان کیا کہ گرفتار شخص سے دہشت گردی کی وارداتوں کا ارتکاب کرنے ، تیاری کرنے یا نفرت پر اکسانے کے شبے میں تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس فی الحال اس عمارت کی تلاشی لے رہی ہے جہاں اسے گرفتار کیا گیا تھا۔ان نوجوان پرکوئی الزام عاید نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے برتاو¿ اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024