افغانستان میں اب بھی 75 فیصد کنٹرول طالبان کا ہے: سمیع الحق
اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماءاسلام (س)کے سربرا ہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے افغانستان میں اب بھی 75 فیصدکنٹرول طالبان کا ہے، طالبان کے اقدامات اسلام کے اصل روح کے مطابق ہیں۔ پرویزمشرف نے ریاست کو تباہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے انہوںنے کہا اب بھی افغانستان پرکنٹرول طالبان کا ہے، طالبان نے افغانستان کو غیرملکی افواج سے نجات دلانا تھی، غیرملکی جارحیت کے خلاف طالبان کی جنگ جاری رہے گی۔ طالبان کے اقدامات اسلام کے مطابق ہیں، طالبان اللہ کی زمین پراللہ کا نظام چاہتے ہیں۔ پاکستان بنانے کا مقصد ابھی تک حاصل نہ ہوسکا، پاکستان میں قرآن وسنت کے علاوہ کوئی بھی نظام قابل قبول نہیں ہے۔ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور شروع ہونے کا امکان ہے، افغان حکومت کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان جاری کرنے سے مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچا۔ پرویز مشرف نے پاکستانی اداروں کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا کسی اورحکمران نے کبھی نہیں پہنچایا۔
سمیع الحق