جماعت اہلسنت 6 ستمبر کو یوم دفاع جوش و خروش سے منائے گی ، علامہ ریاض حسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت 6ستمبرکو یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ منائے گی اس موقع پر جماعت اہلسنّت کے عہدیدران شہداء کے مزاروں پر حاضری دیں گے اور ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے۔ یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔