یہودی لابی نہیں چاہتی کہ مسلمان ممالک ترقی کرسکیں، معصوم نقوی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) جمعیت علما پاکستان کے سربراہ اور نظام مصطفی محاذ کے سینرنائب صدر قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوینے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو بچانے کے لئے ایران پر مزید پابندیا ں لگانا چاہتا ہے تاکہ حملے کا جواز پیدا کرسکے۔لیکن اسے اندازہ نہیں کہ عراق ، افغانستان اور لیبیا کی طرح ایران کمزور ملک نہیں ہے۔ ایران کے پاس منتخب نڈر قیادت اور بہاد ر فوج ہے جس نے پوری عالمی برادری پرآشکار کردیا ہے کہ امریکہ منافق اور دھوکے باز ملک ہے۔جس کا کوئی اصول ہے اور نہ ہی یہ کسی بین الاقوامی قوانین کا احترام مناسب سمجھتا ہے۔ امریکہ میں یہودی لابی نہیں چاہتی کہ مسلمان ممالک ترقی کرسکیں۔ اس لئے ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نہیں، پوری دنیا کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے لئے تیار ہے۔اورایرانی قیادت کا وہ خدشہ درست ثابت ہوا ہے کہ امریکہ قابل اعتبار ملک نہیں ۔منافقت اور دھوکہ دہی اس کے پالیسی ہے۔