سرعام سگریٹ نوشی بند کی جائے
مکرمی! ملک بھر میں دمہ تشویشناک حد تک بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ ایک بے حد خطرناک بیماری ہے۔ دمہ کا پہلا حملہ پھیپھڑوں پر ہوتا ہے یہاں تک کہ پھیپھڑے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 75 لاکھ بالغ افراد اور ڈیڑھ کروڑ بچے اس موذی مرض کا شکار ہیں۔ اس کی بڑی وجہ شہروں میں گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال ہے۔ شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی صنعتیں ماحول کی کثافت اور آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔ دمہ اور سانس کی دیگر بیماریوں کی بڑی وجہ نشہ اور تمباکو نوشی ہے جو ہماری نئی نسل کو تباہ کردیتی ہے۔ خاتمے کیلئے نئے قوانین کا نفاذ کرکے خصوصاً کھلی جگہوں ، پارکوںریگل گاڑیوں اور اجتماعات میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی جائے۔ (چودھری تصور اقبال )