ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ عظمیٰ توجہ فرمائیں
مکرمی! آپ کے موقر جریدہ کی وساطت سے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔میرے والد ریٹائرڈ پنشنر (سپرنٹنڈنٹ لاء برانچ بلدیہ عظمی لاہور) بشیراحمد ملک وفات پا چکے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ 10 ماہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک پنشن کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔ (فائل نمبر241/14-03-20 پنشن نمبرPPO1195 جنرل) تقریباً 8 ماہ سے پہلے تو کلرکوں اور افسران میں گھومتی رہی ۔ اب ذمہ دار اتھارٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور کے پاس ایک ماہ سے فائل کمشنر آفس میں پڑی ہے۔ ایک ماہ سے چکر لگانے کے بعد روزانہ ایک ہی جواب ملتا ہے کہ صاحب نے ابھی تک ڈاک ہی نہیں نکالی، متعلقہ حکام توجہ دیں تا کہ ہمارا مسئلہ حل ہو سکے۔(نوبہار بٹ لاہور)