صوبائی دارالحکومت میں تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا آغاز
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2018ء کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،چیف آرگنائز آئی پیکس 2018ء رضا محمود خورسند ، سینٹرل چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اسلم ، چیئرمین پی پی اے (ناردرن زون )ڈاکٹر ارشد حنیف چوہدری ، سابق چیئرمین پی پی اے ڈاکٹر مصطفی کمال ، خلیل ستار ، خلیق ارشد ، عبدالسباسط ، پی پی اے کے رہنما چوہدری محمد عظمت ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنز ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور سیکرٹری پی پی اے (ناردرن زون )میجر (ر) سید جاوید حسین بخاری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔ اس موقع پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولٹری سیکٹر سے متعلق خام مال کی درآمد پر عائد تمام قسم کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا خاتمہ کیاجائے تا کہ پولٹری درآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔