ایپکا ملازمین کی افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلیاں
لاہور ( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں سرکا ری ملازمین نے اپنے دفاتر اور پریس کلبوں کے باہر افواج پاکستان سے اٖظہار یکجہتی ریلیاں نکالیں ملازمین نے پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا پاک فوج قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ پاک فوج زندہ باد ہندو بنیا مردہ باد، بھارتی فوج مردہ باد ، صوبائی دالحکومت میں محکمہ آبپاشی سے شروع ہو ئی جس کی قیادت ایپکا کے صدر پنجاب ظفر علی خان نے کی ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی سول سیکرٹریٹ میں اختتام پزیر ہوئی ۔ جہاں پر ایپکا قائدین طاہر رضا شاہ ، صدر لاہور صفدر حسین ، جنرل سیکرٹری مختار احمد گجر ، ایم ضیاء اور دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے 22 لاکھ کلرک اور ملازمین کسی آزمائش میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیا جائے گا۔ اگر دشمن باز نہ آیا تو ایپکا ریلی واہگہ باڈر تک نکالے گی ۔