پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام بریسٹ کینسرپر آگاہی پروگرام کا انعقاد
:پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام پنک ربن آرگنائزیشن کے اشتراک سے گرلز ہاسٹل نمبر 4میں بریسٹ کینسر پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، پروفیسر ڈاکٹر فرح کنول، ڈاکٹر سعدیہ وسیم، ڈاکٹر سیدہ سلمی باقر، ڈاکٹر عمدہ انوار اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں بریسٹ کینسر اموات کی اہم وجہ ہے اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے اس کے متعلق آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔