فیروز والہ : سیوریج سسٹم کچھ روز بعد ہی ناکارہ‘ شہریوں کا احتجاج
فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ ،بیگم کوٹ اور عنائیت پارک کے علاوہ ہائوسنگ کالونی اور ملحقہ بستی منیر پارک اور اس سے ملحقہ گلیوں کے سینکڑوں مکینوں نے اس علاقہ میں چند دنوں کے بعدہی نیا بچھایاجانے والا سیوریج سسٹم بند ہوجانے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اورکہا ہے کہ اس علاقہ میں واٹر سپلائی کے پائپ انتہائی ناقص ہونے کے باعث پانی کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اس سلسلہ میں منیر پارک کے مکینوں میاں الیاس عابد حشمت علی محمداشفاق جہانزیب انورعلی سمیت درجنوں افراد نے ایک درخواست ڈپٹی کمشنر کودی ہے جس میں کہاگیاہے کہ منیر پارک کی گلی قبرستان والی اور گلی فیض رسول والی میں سیوریج کے پائپ انتہائی ناقص ڈالے گئے ہیں۔