میپکو حکام کو ریفرنڈم سے قبل ہر ملاز م کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس شعیب سعید نے پاکستان واپڈا ایمپلائزپیغام یونین کی رٹ درخواست پر این آئی آر سی اور میپکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریفرنڈم سے قبل ہر اس ملازم کو ووٹر لسٹ میں شامل کریں جو اپنا کرنٹ پے بل موجودہ تنخواہ کا بل دکھا دے عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے ریجنل وائس چیئرمین رانا عبدالوحید نے رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے م¶قف اختیار کیا کہ 2007 ءسے اب تک نئے ملازمین کو 29 مئی کو ہونے والے ریفرنڈم کی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ اس بابت این آئی آر سی کو بھی درخواست دی مگرکارروائی نہ ہوئی جس پرمجبور ہو کر عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا ہے عدالت عالیہ 2007 ءسے اب تک بھرتی ہونے والے ملازمین کوووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت دے۔