ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1436 ،جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی، مردان کی تحصیل منگاہ میں مزید 39کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے تیز ہو گئے، فیصل آباد میں 22 سالہ مریض جاں بحق ہوگیاجس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہو گئی، پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 1436 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 47 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں، مردان کی یوسی منگاہ میں مزید 39 کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں مریضوں کی مجموعی تعداد اناسی ہو گئی ہے، جبکہ نوشہرہ میں 3 اور اورکزئی میں بھی 1 کیس سامنے آیا ہے۔صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 223 ہو گئی ہے ۔پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد490 جبکہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 441 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 133، گلگت میں 107 ہوگئی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ، تعداد 39 ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024