ڈائو یونیورسٹی ،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی اور ایجوکاسٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
کراچی (نیوزرپورٹر) طبی تعلیم کے لیے ملک و بیرونِ ملک نمایاں مقام رکھنے والی ڈائو یونیورسٹی ، صحت وتعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی این جی او ہینڈز (ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی) اور تکنیکی مہارت کے حامل نجی ادارے ایجوکاسٹ کے درمیان پاکستان کے 40اضلاع میں ای ڈاکٹرز کے ذریعے ٹیلی میڈیسن اور صحت کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے، مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوئی، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ، پرو وائس چانسلرز اور ای ڈاکٹر پروگرام کی ہیڈ پروفیسر زرناز واحد بھی موجود تھیں، ایم او یو پر ڈائو یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، ہینڈز کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شیخ تنویر اور ایجوکاسٹ کی جانب سے عبداللہ بٹ نے دستخط کیے ،مفاہمت کے مطابق ڈائو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مختلف طبی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل لیڈی ڈاکٹرز کو ای ڈاکٹرز پروگرام کے ذریعے طب کے شعبے میںواپس لانے کے پروگرام کو ہینڈز کے ذریعے وسعت دی جائے گی۔