عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے۔ چھوٹے، بڑے ہزاروں جانوروں کو بحفاظت رکھنے کے لئے منڈی میں انتظامات کرلئے گئے ہیں۔کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہیں، جہاں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جبکہ مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلسہ بھی جای ہے۔مویشی منڈی میں پچاس ہزار کے زائد چھوٹے اور بڑے جانور منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔کراچی سپرہائی وے میں لگی مویشی منڈی میں ہزاروں جانوروں کے لئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیوپایوں کیلئے بھی بجلی، پانی، جنریٹرز، پارکنگ ایریا، اے ٹی ایمز، ہوٹلز اور واش رومز بھی بنائے گئے ہیں۔مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹرطاہر میمن کے مطابق رواں سال منڈی میں تین لاکھ سے زائد جانور آئیں گے۔ منڈی میں بکرے کی انٹری فیس سات سو روپے جبکہ بڑے جانور کی فیس چودہ سو روہے رکھی گئی ہے
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024