والد کو بھولنے کی 50 سال پرانی عادت ہے، گاڑی عدالت بھول کر لوگوں کے ساتھ گھر آ جاتے تھے: اسد علی شاہ
کراچی (وقائع نگار) سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید اسد علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے والد کو بھولنے کی عادت 50 سال سے ہے۔ وہ اکثر اپنی گاڑی کورٹ میں بھول کر لوگوں کے ساتھ گھر پہنچ جاتے تھے ان کی صحت کا راز نہایت معمولی غذا ہے وہ جانتے تھے کہ ان کی حکومت پر بہت زیادہ تنقید بھی ہوتی ہے لیکن پارٹی قیادت کے ساتھ زبردست کمٹمنٹ کی وجہ سے انہوں نے حکومت نہیں چھوڑی اور حکومت کرتے چلے گئے۔ وہ عوام سے مخلص اور عوام کی بھلائی کے کام کرتے رہے۔