چین : موسم سرما کی چھٹیوں اور کرونا وائرس کے باعث پاکستان آ نا چاہتے تھے لیکن سفراب اتنا آسان نہیں رہا:پاکستانی طلبا
بیجنگ: برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں اور کرونا وائرس کے باعث پاکستان آ نا چاہتے تھے لیکن سفراب اتنا آسان نہیں رہا۔
چین کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کا کہنا ہے کہ وہ حفاظت کے پیش نظر صحت اور سفر کے حوالے سے ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ کچھ مسائل کا بھی سامنا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی طلبا کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں اور کرونا وائرس کے باعث پاکستان آ نا چاہتے تھے لیکن سفراب اتنا آسان نہیں رہا۔
بیجنگ کی کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے طالب علم جمال افضل کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستان کے لیے ٹکٹ بک کروا لی ہے لیکن انھیں خدشہ ہے کہ ان کی فلائٹ کینسل نہ ہو جائے۔ جمال افضل کے مطابق پاکستان کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کچھ پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں جبکہ اس وقت دستیاب پروازوں کی ٹکٹ بہت مہنگی ہے۔
ووہان میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ کا کہنا ہے ڈگری مکمل ہونے پر پاکستان جا رہی تھیں لیکن انتیس جنوری کی فلائٹ کینسل ہوچکی ہے۔ طالبہ نے یہ بھی کہا کہ چین میں وہ خود کو اس لحاظ سے زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں کہ یہاں علامات ظاہر ہونے کی صورت میں سرکاری سطح پر تشخیص اور طبی امداد کے لیے تیاری کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ ان کے مطابق ائیر پورٹ پرصرف تھرما میٹر سے بخار چیک کیا جا رہا ہے جو انتہائی ناکافی ہے۔