میڈیکل بورڈکونواز شریف کاجواب ملے گاتوحکومت اپنالائحہ عمل اپنائے گی؛ شہزاد اکبر
اسلام آباد( وقائع نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر کوئی دوسری رائے نہیں ہونی چائیے،اظہار رائے کو آج کے دور میں روکا ہی نہیں جا سکتا نہ ہی ہماری حکومت کی ایسی سوچ ہے،صحافیوں کے حقوق سے متعلق جو بھی کردار ادا کر سکا کروں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے بطورمہمان خصوصی اپنیخطاب میں کیا، اس موقع پر اسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کیصدر راجہ انعام امین منہاس ،سیکرٹری عمیربلوچ، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی، رسجا کے صدر شاکر عباسی اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر عبدالقیوم صدیقی اور دیگر بھی موجودتھے،شہزاد اکبر نے کہاکہ حکومت کوئی ایسا قانون نہیں بنا سکتی جس کی معاشرے میں پذیرائی نہ ہو، معاشرے میں مکالمہ ہر بات پر ہونا چائیے،شہزاد اکبرنیکہاکہ نواز شریف کی اسلام آبادہائیکورٹ سے ضمانت ہوئی، نواز شریف کی ضمانت پر چار ہفتے کا وقت گزر چکا ہے،نواز شریف کی جو رپورٹس بھیجی گئیں اس میں دراصل رپورٹ کوئی نہیں ہے،پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے،میڈیکل رپورٹس اس سرٹیفکیٹ کیساتھ منسلک نہیں ہیں،حکومت نے نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت مانگی ہے،لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا،میڈیکل بورڈکونواز شریف کاجواب ملے گاتوحکومت اپنالائحہ عمل اپنائے گی،ہم نے پوچھا ہے کہ جس علاج کے لیے آپ گئے ہیں وہ بتائیں کتنا ہوا،یہاں نواز شریف کے پلیٹلیٹس پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا تھا،جب سے نواز شریف باہر گئے اس معاملے پر مکمل اندھیرا ہے،نواز شریف کے معاملے پر فیصلہ ضرور ہونا چائیے، انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل نہ کبھی سْست تھا اور نہ ہی بہت تیز تھا،احتساب عمل میں بہتری کے لئے کچھ ترامیم کی ہیں،نیب کا کوئی آرڈیننس واپس نہیں لیا گیا،نیب آرڈیننس چار ماہ تک موجود ہے توسیع بھی ہوسکتی ہے،شہزار اکبر کا تقریب سے خطاب کرتیہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ مجھے حلف برداری کی تقریب میں بلایا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کافی عرصہ پریکٹس کی،ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ صحافی کی آواز کو دبایا جا سکے،اب ایسے میڈیم موجود ہے کہ صحافی اپنی آواز سامنے لے آتا ہے،میڈیا آرگنائزیشن کا آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ کیوں مالکان تنخواہیں نہیں دیتے،نومنتخب باڈی کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں،قبل ازیں وزیر اعظم کیمشیربرائے احتساب شہزاد اکبرنے اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کیصدر عامرعباسی،جنرل سیکرٹری فیصل ساہی اور دیگر نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔