بھلوال: ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
بھلوال +سرگودھا(نامہ نگاران) پرانا بھلوال میں بھائی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا بتایا۔ گیا ہے کہ پرانا بھلوال کے ثمر عباس کو اپنے بہن عابدہ نورین کے کردار پر شبہ تھا جس پر اس نے بندوق سے فائرکرکے عابدہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ مقتولہ کو پرانا بھلوال کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔