لاہور :شاہدرہ کےنواحی علاقہ امامیہ کالونی کی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی میں باڈی سپرے بنانے والی ایک فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ۔جس نے لمحوں میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں ۔ دومنزلہ فیکٹری کے سرونٹ کوارٹرمیں موجود 8 افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اوران کے دوبچے بھی شامل ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے 8 افراد میں سے 4 کی شناخت 65 سالہ زاہد، بیوی رشیدہ، 6 سالہ بیٹی اریبہ اور 9 سالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ آگ پر اس وقت مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024