آرمی چیف کا دورہ کور آف انجینئرز ملکی دفاع میں کردار اور قربانیاں قابل تحسین ہیں: جنرل راحیل
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں کور آف انجینئرز کا دورہ کیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کمانڈنگ افسروں کی کانفرنس کے سلسلے میں کیا۔ جنرل راحیل نے کور کی قراقرم ہائی وے اور پاک افغان تجارتی راہداری کی تعمیر پر تعریف کی اور کہا کہ کور آف انجینئرز کی ملکی دفاع میں کردار اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔