اخبار فروش یونین وہاڑی کے انتخابات محمدشفیق صدر‘ نعیم شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب
اخبار فروش یونین وہاڑی کے انتخابات محمدشفیق صدر‘ نعیم شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب
وہاڑی(نامہ نگار) اخبار فرو ش یو نین وہاڑی کے انتخابات میں سرپرست اعلیٰ فرزندعلی ، چیئر مین غلام رسول ، صدر محمد شفیق ، جنرل سیکرٹری محمدنعیم شہزاد ، سینئر نائب صدر بلال جو ئیہ ، نا ئب صدر مقصو داحمد، فنا نس سیکرٹری محمو د احمد ، سیکرٹری نشرواشا عت باسط علی جبکہ ممبر مجلس عا ملہ عمران مقبول ، ملک محمدعمران ، عبدالحمید ، چوہدری امداد اور عثمان فاروق کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے نو منتخب امیدواروں کااعلان اخبار فروش یو نین کی جا نب سے قائم کردہ حاجی خالد صدیق ، ملک محمداسلم پر مشتمل کمیٹی نے کیا نو منتخب عہدیداروں نے کہا کہ وہ اخبار مارکیٹ کے قیام سمیت اخبارفروشو ں کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے ہر ممکن کو شش کریں گے اور سا تھیو ں نے جس اعتماد کا اظہارکیا ہے ان پر پورا اتریں گے۔