فلاحی کاموں میں بھر پور تعاون فراہم کرینگے‘ ڈاکٹر خالد مقبول
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالداقبال نے مسلم ہینڈز پاکستان کے کراچی دفتر کی افتتاحی تقریب میں مسلم ہینڈز کے سرپرست اور وفاقی وزیر پیر سیدامین الحسنات، چیئرمین سیدلخت حسنین،کنٹری مینیجر سید ضیاالنور،معروف سماجی، مذہبی، سیاسی، صحافتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر اپنے خیر سگالی پیغام میں انھوں نے کہا کہ مسلم ھینڈز دنیا بھرمیں انسانوں کے لئے جس اخلاص،لگن اور جستجو سے کام کر رہی ھے وہ لائق تحسین ھے کراچی انسان دوست اور فلاحی مزاج کا شہر مسلم ھینڈز کے ہاتھوں کو مضبوط کرے گا پاکستان فلاح پارٹی فلاحی معاشرے کی کوششوں کو بھرپور تعاون فراھم کرے گی۔