نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث روف ٹاپ 20 بولرز میں آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث روف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ، آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں حارث روف 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی رینکنگ بہتر کرکے 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔دوسری جانب بیٹنگ میں بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے مگر ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم کردیا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ چارٹس میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ا?ئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024