سندھ بھر میں 30نومبر کو ہڑتال ہر صورت ہوگی: جلال محمود شاہ
کراچی (خبرنگار) سندھ بچاﺅ کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 30 نومبر کو ہڑتال ہر صورت ہوگی۔ عوام جمعہ کو اپنا کاروبار بند رکھیں۔ پیپلز پارٹی اپنا رویہ درست کرے۔ یہ بات انہوں نے سندھ بچاﺅ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سلیم ضیاءایڈووکیٹ، نصرت سحر عباسی، راحیلہ ٹوانہ، بشیر جان، اسلم غوری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ عوام جمعہ کو اپنا کاروبار بند رکھیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ اسمبلی میں خواتین ارکان اسمبلی کے خلاف جو نازیبا زبان استعمال کی گئی ۔