ارفع ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ٹیوٹا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹیوٹا کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب ارفع سافٹو یئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان اور چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے دستخط کیے۔تقریب میں ڈی جی پروکیورمنٹ ٹیوٹا عامر عزیز‘ ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ودیگر سینئر افسر شریک ہوئے۔معاہدہ کے تحت پی آئی ٹی بی کا سٹیزن کانٹیکٹ سنٹر ٹیوٹا سروسز سے متعلقہ عوامی شکایات وصول کرے گا اور ٹیوٹا کی فون کالز‘ ایس ایم ایس کی وصولی کیساتھ ایلومینائی کی سرگرمیوں اور روزگار کے حصول میں معاونت کرے گا۔ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے کہا کہ ٹیوٹا نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ کال سنٹر نوجوانوں کی رہنمائی میں معاون ثابت ہو گا۔ ٹیوٹا ہیلپ لائن پر راہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔