سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغازآج ہو گا
پیرس(اے پی پی) سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز (آج) اتوار سے فرانس میں ہو گا، میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کر دیا گیا، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 2.2 ملین یوروز کے حقدار ٹھہریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آج اتوار سے شروع ہو رہا ہے جس میں نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، کلے کورٹ کے بادشاہ ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال مینز سنگلز ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔